ڈویژن بھر میں پُرامن ماتمی جلوسوں اور سخت سیکورٹی پر آر پی او ملتان کی تمام ڈی پی اوز اور جوانوں کو شاباش

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:52

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈویژن بھر میں پُرامن ماتمی جلوسوں اور سخت سیکورٹی پر آر پی او ملتان نے تمام ڈی پی اوز اور جوانوں کو شاباش دی اور اُنہیں مبارک دی کہ 10محرم الحرام کے موقع پر پولیس نے سخت ڈیوٹی سرانجام دی۔

(جاری ہے)

آر پی او ترجمان کے مطابق ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع ملتان٬خانیوال ٬ لودھراں اور وہاڑی میں پولیس نے امن وامان قائم رکھنے کے لیے سخت ڈیوٹی دی اور کسی قسم کی ہنگامی صورت کا سامنا نہ کرنا پڑا ٬ آر پی او نے تمام ڈی پی اوز اور جوانوں کے فرائض کو سراہا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی ملتان میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے پولیس اسی جذبے اور لگن سے فرائض سر انجام دے گی ۔

متعلقہ عنوان :