خونی انہدام کے بعد چینی شہر کا غیر معیاری گھروں کو مسمار کرنے کا حکم

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:42

ہانگ جو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) مشرقی چین کے ایک شہر کے حکام نے جمعرات کو رواں ہفتے کے اوائل میں چار کمزور ڈھانچوں کے منہدم ہونے کے بعد جس میں 22افراد ہلاک ہو گئے ٬ شہریوں کی طرف سے تعمیر کے جانیوالے ناقص او رخستہ حا ل گھروں کو تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

لو چنگ جو کہ علاقے میں تمام عمارتوں کی سیفٹی کا جائزہ لینے میں مصروف ہے کے ذرائع کے مطابق صوبہ زی جیانگ کے شہر وین زو کے موضع ڈو چینگ میں جہاں تعمیرات گرنے کے مقام کے قریب 27غیر معیاری ڈھانچوں کو جتنی جلد ممکن ہو سکے مسمار کر نے کے لئے مختص کر دیا گیا ہے ٬ ایسا پیر کو طلوع آفتاب کے وقت چار چھ منزلہ عمارتوں کے انہدام کے بعد کیا گیا جس میں 22افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 6بچ گئے ۔