نائجیریا میں پولیس اور مشتعل افراد میں جھڑپیں٬ 22 شیعہ افرادہلاک

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:42

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) نائجیریا میں شیعہ برادری کے مشتعل ہجوم اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائجیریا میں شیعہ برادری کے مشتعل ہجوم اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

شیعہ تنظیم اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے ایک ترجمان ابراہیم موسی نے بتایا کہ یہ ہلاکتیں عاشورِ محرم کے آخری تین روز میں ہوئیں۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ مشتعل شیعہ ہجوم ان پر حملوں میں ملوث ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کادونا ریاست نے اس شیعہ تنظیم کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :