یوم عاشورہ ملک بھر کی طرح جیکب آبادمیں بھی مختلف مقامات سے ماتمی جلوس برآمد ہوئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:39

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) یوم عاشورہ ملک بھر کی طرح جیکب آبادمیں بھی مختلف مقامات سے ماتمی جلوس برآمد ہوئے مرکزی امام بارگاہ٬شیر شاہ ٬ملنگ شاہ ٬بچل شاہ ٬دستگیر کالونی سمیت دیگر علاقوں سے نکالے گئے جلوس اورتعزیے اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جلوس میں شامل عزاداروں نے نوحوں پر سینہ کوبی اورزنجیر زنی کی ڈی سی چوک پر منعقدہ مجلس سے بندہ علی جعفری ٬فضل عباس ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت امام حسین ؓ کی شہادت صبر کا درس دیتی ہے ظالم کتناہی طاقت ورکیوں نہ ہو جیت ہمیشہ حق اورسچ کی ہوتی ہے واقعہ کربلا انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے بعد ازا ںقافلے پیر بخاری پہنچے جہاں مختلف جماعتوں کی جانب سے لگائی گئی میڈیکل کیمپس میں زخمی عزادروں کی طبی امداد کی گئی بعدازاں رات دیر سے تمام جلوس اختتام پذیر ہوئے اور شام غریباں مجالس کا انعقاد کیاگیا یوم عاشورہ کے موقع پرجیکب آبادمیں سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے شہر کے داخلی اورخارجی راستوں سمیت چھوٹی بڑی گلیوں کو خار دار تاروں سے بند کیاگیاتھا جس کے باعث شہر گھروں تک محصورہوکررہ گئے او رمریضوں کو اسپتال تک رسائی مشکل ہوگئی جبکہ لنگر نیاز کے اہتمام میں بھی شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا دوسری جانب دیگر اضلاع سے آنے والے پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کو شکایت کرتے ہوئے کہاکہ پہلی محرم سے جیکب آبادمیں ڈیوٹی کررہے ہیں ناہمارے لیے کھانے ٬پینے اوررہائش کاانتظام کیاگیاہے سخت پریشان ہیں کوئی پرسان حال نہیں 8گھنٹے کے بجائے 12گھنٹے ڈیوٹی لی جارہی ہے کھانہ بھی اپنے پیسے خرچ کرکے کھارہے ہیں آئی جی سندھ اورڈی آئی جی محرم الحرام میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو معاوضہ دیں ۔

متعلقہ عنوان :