سرگودھا کے علاقے بلوال میں طالبات کی وین میں آگ بھڑک اٹھی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:37

سوگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء)سرگودھا کے علاقے بلوال میں طالبات کی وین میں آگ بھڑک اٹھی ۔اطلاعات کے مطابق بلوال میں طالبات کی وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد مقامی افراد نے تمام طالبا ت کو بحفاظت باہر نکال لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وین طالبات کو بھیرہ سے بھلوال لا رہی تھی جس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے بعد طالبات نے شور مچا دیا اور چھلانگیں لگا دیں ۔