مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ٬ْکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:37

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق سوات٬ مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ٬ْریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 محسوس کی گئی ٬ْ زلزلے کا مرکز افغانستان میں تھا۔زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :