ثبوت پیش کرنے کے بجائے حکمران جماعت سرجیکل سٹرائیکس پر سیاسی روٹیاں سینک رہی ہے ٬ْکانگر س رہنما ئ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:37

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگر س کے رہنما رندیپ سجریوال نے کہاہے کہ سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت پیش کرنے کے بجائے حکمران جماعت سرجیکل سٹرائیکس پر سیاسی روٹیاں سینک رہی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رندیپ سجریوال نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی اپنے وزیر دفاع منوہر پاریکر ٬بی جے پی رہنما امیت شاہ کو لگا م دیں ٬ثبوت کے بجائے بی جے پی سرجیکل سٹرائیکس پر سیاسی روٹیاں سینک رہی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ سمجھ نہیں آ رہی کہ بے جے پی کیوں جھوٹ بول رہی ہے ۔واضح رہے کہ سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد بھارت میں بھی اس پر سوال اٹھنا شروع ہو گئے تھے جس کا جواب ابھی تک حکومت نہیں دے سکی ٬ْبھارتی سول اور عسکری قیادت سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے صرف بیان پر بیان دے رہی ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے ٹھو س ثبوت سامنے نہیں لائے گئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ بھارت میں جو لوگ سرجیکل اسٹرائیک پر شک کر رہے ہیں اگر وہ بھی اس کا سہرا اپنے سر لیتے ہیں تو میں بالکل بھی برا نہیں منائوں گا کیونکہ سرجیکل اسٹرائیک کسی سیاسی جماعت نے نہیں بلکہ بھارتی فوج نے کیا ہے اس لیے شک کرنے والوں سمیت تما م بھارتیوں کے سر اس کا سہرا جاتا ہے۔