ڈونالڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہوئے تو ’’خطرناک شخصیت ‘‘ کے طور پر ابھریں گے٬زید رعد الحسین

ٹرمپ کے چند بیانات انتہائی چونکا دینے والے اور پریشان کن ہیں ٬ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:36

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ زید رعد الحسین نے خبردار کیا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہوئے تو ’’خطرناک شخصیت ‘‘ کے طور پر ابھریں گے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے سربراہ زید رعد الحسین نے خبردار کیا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اگر وہ امریکی صدر کے عہدے کا الیکشن جیت جاتے ہیں تو ’’خطرناک شخصیت ‘‘ کے طور پر ابھریں گے ٬ْٹرمپ کے چند بیانات انتہائی چونکا دینے والے اور پریشان کن ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے کہا کہ ٹرمپ جیسے عوامی سیاست دان اور ڈنمارک کے قوم پرست گیرٹ وائلڈرز ڈر اور خوف کا ہتھکنڈا استعمال کر رہے ہیں اور دنیا کا ایسا نقشہ کھینچ رہے ہیں جس کا کوئی وجود نہیں ہے٬ان کا مقصد اپنی جانب دھیان مبذول کرانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی انتخابات میں مداخلت کرنے میں ان کی کوئی دلچسپی یا منشا نہیں تاہم امریکی صدر کے عہدے کے امیدوار کے’’ پریشان ‘‘اور’’فکر مند ‘‘کرنے والے تبصروں کے بعد انتباہ دینا مناسب ہی ہے۔

زیدنے کہاکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ابھی تک جو کچھ بھی کہا ہے اور اگر ان میں تبدیلی نہیں ہوتی اور وہ منتخب ہو جاتے ہیں تو بین الاقوامی نقطہ نظر سے ٹرمپ انتہائی خطرناک ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اور ’’حساس کمیونٹیز‘‘ جیسے مسلمانوں٬ اوردیگر اقلیتوں کے خلاف ٹرمپ کے بیانات ثابت کرتے ہیں کہ وہ منتخب ہو کر ان سے ان کے انسانی حقوق چھین سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :