شنگھائی تعاون تنظیم نے علاقائی اقتصادی تعاون کے نئے پانچ سالہ منصوبے کی منظوری دے دی ٬ٹیکنالوجی اطلاعات ٬ماحولیاتی تحفظ سمیت 48منصوبے پانچ سالہ منصوبے کے اہداف ہونگی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:33

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء)شنگھائی تعاون تنظیم نے علاقائی اقتصادی تعاون کی نئی پنچ سالہ منصوبہ بندی کی منظوری دئے دی ٬ٹیکنالوجی اطلاعات ٬ماحولیاتی تحفظ سمیت 48منصوبے پانچ سالہ منصوبے کا اہداف ہونگے چائنہ ریڈیوانٹر نیشنل کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزراء معیشت و تجارت کا پندرہواں اجلاس کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں منعقد ہواجس میں شنگھائی تعاون تنظم کے جامع تعاون کے لیے نئے پانچ سالہ منصوبے کے منظوری دی گئی ٬اجلاس میں چین کے نائب وزیر تجارت فانگ آئی چنگ نے بھی شرکت کی جنہوں نے اجلاس میں تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے ٬ای کامرس کمپنیوں کے تبادلوں کو مضبوط بنانے ٬پیداواری صلاحیت اور لاجسٹک کے تعاون کو فروغ دینے سمیت دیگر تجاویز پیش کیںاس موقع پر مختلف فریقوں نے تجارت و سرمایہ کاری٬ مالیات ٬کسٹمز٬زراعت ٬سائنس٬ٹیکنالوجی ٬اطلاعات٬ماحولیاتی تحفظ ار آمدورفت کی بنادی تنصیبات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے 48 منصوبوں اور اقدامات کا تعین کیا جو آنے والے پانچ سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے تعاون کے اہداف ہونگے۔