تقریبات محرم الحرام کے سلسلے میں مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام 15 اکتوبر کو محفل مسالمہ مری میں منعقد ہوگی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) تقریبات محرم الحرام کے سلسلے میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام 15 اکتوبر کو 4 بجے شام محفل مسالمہ مری آرٹس کونسل جناح روڈ مری میں منعقد ہو گی جس میں راولپنڈی/اسلام آباد/مری کے معروف شعراء کرام شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس محفل مسالمہ کی صدارت ملک کے نامور شاعر حسن عباس رضا کریں گے۔ تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے شرکت کی استدعا ہے۔

متعلقہ عنوان :