ملتان کے قریب ٹریکٹرٹرالی کی زدمیں آکرموٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:26

ملتان۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) بی سی جی چوک کے قریب تیزرفتارٹریکٹرٹرالی کی زدمیں آکرموٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بی سی جی چوک اورچونگی نمبر14کے درمیان امجدنامی شخص موٹرسائیکل پرجارہاتھا٬راستے میں سامنے سے آنیوالی تیزرفتارٹریکٹرٹرالی نے اسے کچل دیاجس سے وہ موقع پرہی دم توڑگیا۔ٹریکٹرٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :