مولانا مفتی محمود کی36 ویں برسی( کل) منائی جائے گی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:26

عارفوالا۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ماضی کے نامور سیاستدان اور عالم دین مولانا مفتی محمود مرحوم کی36 ویں برسی کل1 اکتوبر بروز جمعةالمبارک کو منائی جائے گی‘ وہ 1919میں ڈیرہ اسماعیل میں پیدا ہوئے ‘1953میں تحریک ختم نبوت سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا‘ یکم جنوری1972 سی21 فروری1973 تک صوبہ سرحد میں وزیر اعلی ٰ کے فرائض سرانجام دئیے‘ صوبے میںاردو کو سرکاری زبان قرار دیا انہوں نے بطور وزیر اعلی صوبہ سرحد میں شراب پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ جہیز پر بھی پابندی لگائی‘ مولانا مفتی محمود 14 اکتوبر1980 ء کو کراچی میں وفات پاگئے تھے۔