حضرت امام حسینؓ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے‘ مقررین

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:24

عارفوالا۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) نواسہ رسولؐ وجگر گوشہ بتولؓ حضرت امام حسین ؓ نے شہدائے کربلا میں قربانی کانذرانہ دے کر تاریخ رقم کرکے اسلام کے پرچم کوہمیشہ کیلئے بلند کردیا‘ آپ ؓ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے‘ نواسہ رسولؐ نے ہمیں امن اور صبر کا درس دیا‘ باطل کے سامنے جھکنے کی بجائے حق پر ڈٹ جانے کا عملی نمونہ پیش کرکے ثابت کردیا کہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہرکربلا کے بعد ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ملک کے نامور مقررین علامہ مولانا ملازم حسین ڈوگر٬ علامہ فردوسی اورقاری شفیق احمد چشتی ودیگر نے شہادت نواسہ رسولؐ کانفرنس ٹھیکواں شریف میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘انہوںنے کہا کہ ہمیں نواسہ رسولؐ وجانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یادر کھناہوگااورآپ ؐ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل پیر اہونے کیلئے نماز اور تلاوت کلام کو اپنا ہمسفر بنانا ہوگا‘اس موقع پر جماعت اہلسنت ساہیوال ڈویژن کے امیر پیر سید خلیل الرحمان بخاری ٬ پیراعجاز شاہ ٬ سید محمد احمد بخاری٬ حافظ مظہر علی قمر ودیگر بھی موجودتھے۔