عارف والاپولیس نے 3 افراد کوگرفتار کر کے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:24

عارفوالا۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) عارف والا میں پولیس کا منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ‘ 3 افراد گرفتار‘ شراب ٬ہیروئن اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں15/SP میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پرمنشیات فروشی کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے کالے خان کو 15لیٹرشراب ٬ محمدحسین سکنہ40/SP کو40 گرام ہیروئن اور 45/EBسے اشفاق عرف مکھی کو ناجائز پسٹل30 بور گولیوں سمیت گرفتارکرلیا‘ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :