چشتیاں٬ یوم عاشورہ پر ذوالجناح وتعزیہ کے الگ الگ جلوس نکالے گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:24

چشتیاں۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) چشتیاں میں یوم عاشورہ کے موقع پر شبیہ ذوالجناح اورتعزیہ علم کے تین الگ الگ جلوس نکالے گئے٬اس حوالے سے پہلا جلوس اختر حسین (بالمقابل گ وردوارہ)٬دوسرا جلوس مظفر علی (عقب لکڑی منڈی )اورتیسرا جلوس شیخ کاظم رضا (ریل بازار)کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا٬مذکورہ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے چوک بخاری پہنچے جہاں عزاداروں نے نمازظہرین ادا کیں٬ بعدازاں مجلس کے دوران علامہ مہدی عباس و دیگر نے نواسہ رسول حضرت امام حسین اور دیگر شہدا ء کربلا کی اسلام کی سربلندی اور ظالم کے سامنے کلمہ حق کہنے پر لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا٬اس موقع پر عزاداروںنے ماتم اور زنجیر زنی کی جس سے 30افراد زخمی ہوگئے جنہیں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس اور دیگر ڈسپنسروں نے مرہم پٹی کی جبکہ کوکب ویلفیئر سینٹر چشتیاں کی ایمبولینس نے شدید زخمیوں کو تحصیل ہسپتال چشتیاں پہنچایا٬ اس موقع پر ڈی سی او بہاولنگر محمداظہر حیات ٬ڈی پی او بہاولنگر لیاقت علی ملک٬ رانا عبدالرئوف ایم پی اے ٬اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں چوہدری ارشد محمود سدھو ٬ڈی ایس پی چشتیاں شمس الدین خاں ٬ضلعی و ڈویژنل کمیٹیوں کے ارکان و انجمن تاجران کے عہدیداران و دیگر بھی موجود تھے٬ آخر میں تینوں جلوس مین بازار ٬قاضیوالاروڈ ٬ہائی وے روڈ اورسینما روڈ سے ہوتے ہوئے بھٹہ کالونی میں مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیرہوئے۔

متعلقہ عنوان :