لاہور ہائیکورٹ٬ ڈی جی ریسکیو 1122 پنجاب کی تعیناتی کے طریقہ کار کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:24

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ریسکیو 1122 پنجاب کی تعیناتی کے طریقہ کار کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ‘عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار بریگیڈیئر (ر) طارق حسین نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی جی ریسکیو 1122 پنجاب کی تعیناتی کیلئے پانچ رکنی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تھی تاہم چار رکنی کمیٹی نے انٹرویو کئے اور کمیٹی میں ایک ممبر شامل نہیں تھا‘ درخواست گزار کے مطابق وہ ڈی جی ریسکیو 1122 پنجاب کی تعیناتی کیلئے مقرر ہ ا ہلیت کے معیار پر پوار اترتے ہیں تاہم اسے نظر انداز کر دیا ہے‘ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایک من پسند اُمیدوار رضوان نقوی کو ڈی جی ریسکیو 1122 پنجاب تعینات کرنے کیلئے ایک سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی ہے لہذا عدالت سے ڈی جی ریسکیو 1122 پنجاب کی تعیناتی میرٹ پر کرنے کے احکامات جاری کرے۔

دوران سماعت پنجاب حکومت کے سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چار رکنی کمیٹی کیلئے مجاز حکام سے منظوری لی گئی ہے جس پر عدالت نے سرکاری وکیل سے چار رکنی کمیٹی کیلئے مجاز حکام کی منظوری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :