لاہور بارنے وکلاء کے لائسنس معطل کرنے پر سپروائزری کمیٹی کیخلاف عدالتوں کا جزوی بائیکاٹ کیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:24

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) لاہور بار ایسو سی ایشن نے ضلعی عدلیہ کے ججز سے بدتمیزی کرنے والے وکلاء کے لائسنس معطل کئے جانے پر لاہور ہائیکورٹ کی سپروائزری کمیٹی کے اقدام کیخلاف جمعرات کو عدالتوں کا جزوی بائیکاٹ کیا۔

(جاری ہے)

ہڑتال کے باعث وکلاء لاہورکی سیشن ٬سول اور خصوسی عدالتوں میں اہم نوعیت کے مقدمات میں بھی پیش ہوئے جبکہ فوری اورعمومی نوعیت کے مقدمات میں وکلاء کی جانب سے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی جس کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

وکلاء عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ججز سے بدتمیزی کرنے والے وکلاء کیخلاف کارروائی کرنا پنجاب بار کونسل کا اختیار ہے ‘عدالت عالیہ کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں قائم سات رکنی سپروائزری کمیٹی کی تشکیل غیر قانونی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :