جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبا نے مودی کا پتلا نذر آتش کر دیا

یونیورسٹی چانسلر نے نوٹس لے لیا٬ پتلے جلانامعمول٬اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوتی٬حکومت ہٹ دھرم ہے ٬طلبائ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) بھارت میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نظر آتش کر دیا ٬یونیوورسٹی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے چار طلبا نے موجود حکومت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی کا پتلا نذ ر آتش کر دیا ۔

(جاری ہے)

طلبا نے ایک ہی پتلے پر کئی سر لگا کر ان پر بی جے پی رہنمائوں کی تصویریں بنا کر نظر آتش کیں جن میں سدھوی پرگیا ٬نتھو رام گودسے اور آسارام باپو شامل ہیں۔اس موقع پر طلباء رہنماء نے بتایاکہ ہم نے پہلے بھی یونیورسٹی کی حدود میں نریندر مودی کے پتلے کو نذر آتش کیا تھا لیکن کچھ بھی نہیں ہوا ٬پتلے نذ رآتش کرنا معمول کی بات ہے ٬اس کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کے چانسلر نے کہا کہ نریندر مودی کے پتلے کو نذر آتش کرنے کے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :