ژوب ٬لیویز اور پولیس نے چوری ہونے والی گاڑی برآمدکر لی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:16

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) ژوب لیویز اور پولیس کی دوسری کامیاب کاروائی گذشتہ روز ایک نجی سکول کے سامنے دن دہاڑے چوری ہونے والی ٹیچر کی کارگاڑی برآمدکر لی گئی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ کی سربراہی میں لیویز اور پولیس ٹیم کی خصوصی ٹیم نے دوسری کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گذشتہ روز نجی سکول واقع کالج محلہ کے سامنے سے چوری ہونے والی ٹیچر کی گاڑی ژوب کوئٹہ روڈ کلی علی خان زئی ایریا سے بر آمد کر لی گئی تاہم پولیس اور لیویز کے مطابق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :