یو م عا شور پر تما م اداروں نے دن رات محنت کر کے عوام کے جان و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنایا٬آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہا ہے کہ یو م عا شور پر تما م اداروں نے دن رات محنت کر کے عوام کے جان و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنایا٬ پولیس اہلکاروں اور افسران نے دو دن مسلسل ڈیوٹی دی جس پرانہیں خراج تحسین پیش کر تا ہوں ۔ انہوں نے یہ بات بدھ کی شب یوم عا شور کے جلوسوں کے اختتما م پذیر ہو نے کے بعد اپنے پیغام میں کہی ۔

(جاری ہے)

آئی جی پولیس نے کہا کہ جلوسوں کی سکیورٹی پر معمو ر اہلکاروں نے جس فر ض شنا سی کے ساتھ فرائض سر انجا م دیے وہ قا بل تحسین ہے ۔سکیورٹی خدشا ت کی موجودگی میں اہلکاروں نے جلوسوں اور مجا لس کی سکیورٹی کو یقینی بنایا اور پر امن طور پر اختتما م تک پہنچا یا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی ٬ علما ء کر ام ٬ ضلعی انتظا میہ اور تما م افراد بھی مبارک با د کے مستحق ہیں جن کی ان تھک کا وششوں سے ہمیں کا میابی حا صل ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :