نویں اور دسویں جماعت کے ناقص نتائج دینے والے اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ

20 فیصد کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی فہرستیں مرتب کریں ‘ پنجاب بھر کے ای ڈی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 17:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں جماعت کے ناقص نتائج دینے والے اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ٬ فہرستیں مرتب کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور اور پنجاب بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے نتائج میں سرکاری سکولوں میں طلبا ء کی کارکردگی نسبتاً کم رہی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ سکول ایجوکیشن نے نویں اور دسویں جماعت کے بہتر نتائج نہ دینے والے اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے وزیراعلی پنجاب سے منظوری لے لی ہے۔اب اعلیٰ حکام کے احکامات پر لاہور اور پنجاب بھر کے ای ڈی اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 20 فیصد کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی فہرستیں مرتب کریں۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن سمیت ڈائریکٹوریٹ پنجاب کو مذکورہ اساتذہ کی فہرستیں ارسال کرنے کے بعد ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :