موٹر سا ئیکل اور ٹریکٹر ٹرا لی میں تصا دم 2بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد جا ں بحق ‘ خا تون شدید زخمی

سب کا تعلق فیصل آباد سے اپنے عزیزوں کو مل کر گو جرہ سے واپس آرہے تھی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء)موٹر سا ئیکل اور ٹریکٹر ٹرا لی میں تصا دم 2بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد جا ں بحق ایک شدید زخمی سب کا تعلق فیصل آباد سے اپنے عزیزوں کو مل کر واپس آرہے تھے پینسرہ کے قریب حا دثے کا شکار ہو ئے پا نچوں افراد ایک ہی موٹر سا ئیکل پر سوار تھے جاں بحق ہو نے والوں میں پاب٬ بیٹا ٬بیٹی اور ایک رشتہ دار شا مل تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز فیصل آباد کے نوا حی گا ئوں بھا ئی والہ کے رہا ئشی رمضان ٬ اقرار٬فضل٬نور اور اقرار کی بیوی ایک ہی موٹر ئیکل پر گو جرہ سے اپنے عزیزوںسے مل کر فیصل آباد آ رہے تھے کہ پینسرہ کے قریب سا منے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرا لی نے مو ٹر سا ئیکل سوار پا نچوں افراد کو بری طرح کچل دیا جس چار افراد موقعہ پر ہی دم توڑ گئے جبکہ اقرار کی بیوی شدید زخمی ہو گئی زخمی خا تون الا ئیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا حا دثے کا مر تکب ڈرا یئور موقعہ سے فرار ہو گیا چا رون افراد کی لا شیں جب آبا ئی علاقے بھا ئی والہ پہنچی تو پو رے علا قے میں قیا مت صغراں بپا ہو گئی ہر آ نکھ آشک بار تھی جاں بحق ہو نے والوں کو سینکڑوں سوگواروں کی مو جو دگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔