Live Updates

پی ٹی آئی میں موجود لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ٬عمران خان خود ہی پارٹی میں دوسرے لیڈروں کے خلاف مہم چلاتے ہیں٬پی ٹی آئی اندر سے ٹوٹ رہی ہے٬سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی کے تحریک انصاف کی قیادت پرتابڑتوڑحملے

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:56

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں موجود لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں۔عمران خان خود ہی پارٹی میں دوسرے لیڈروں کے خلاف مہم چلاتے ہیں۔عمران خان کو نہ کل کچھ ملنا تھا اورنہ آنے والے وقت میں کچھ ملے گا٬پی ٹی آئی اندر سے ٹوٹ رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میچور نہیں ہے٬پی ٹی آئی میں موجود لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف اندر سے ٹوٹتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی میں توڑپھوڑ عمران خان نے خود شروع کی۔عمران خان کسی لیڈر کو اپنے ساتھ کھڑا نہیں ہونے دیتے جو ساتھ کھڑا ہو اس کیخلاف خود پارٹی میں کمپئین چلاتے ہیں۔قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان اپنے کارکنوں پر اعتماد نہیں کررہے اور طاہر القادری ان کا ساتھ نہیں دے رہے٬ پی ٹی آئی سربراہ سمجھتے ہیں کہ دوسری قوتیں آگے بڑھ کر نواز شریف کو ہٹادیں گی۔جاوید ہاشمی نے مزیدکہاکہ طاہرالقادری کے نہ ہونے سے عمران خان کو فرق پڑے گا٬ عمران خان سمیت تحریک انصاف کی لیڈر شپ میچور نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات