اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ‘ پنجاب ٹیچرز یونین

نومبر کے آخری ہفتہ میں پنجاب بھر سے اساتذہ احتجاجی مارچ کریں گے ٬پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے ‘ رانا لیاقت علی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ پنجاب کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی٬ نومبر کے آخری ہفتہ میں پنجاب بھر سے اساتذہ احتجاجی مارچ کریں گے اور پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے جبکہ ضلعی سطح پر احتجاجی جلسوں اور مظاہروں کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اساتذہ کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے اور اب احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ۔ کیونکہ گزشتہ دو سالوں سے اساتذہ کو طفل تسلیاں دی گئیں لیکن تحریر ی معاہدوں پر عمل درآمد سے گریز کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب کو اعداد و شمار کا ہیر پھیر کرکے سب اچھا کی رپورٹس /بریفنگ دی جارہی ہے جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ تعلیمی ادارے صنعتی کارخانے نہیں جو کہ ٹھیکے پر دے دئیے جائیں۔ لہذا 30 اکتوبر سے قبل اساتذہ کی اپ گریڈیشن کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور پیف و دانش سکولز اتھارٹی کو سکولوں کی حوالگی بند کی جائے وگرنہ حالات کی ذمہ داری وزیر اعلی پنجاب ٬ چیف سیکرٹری پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم پر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :