ن لیگ کے سابق رہنماء صاحب زادہ شبیر حسن کا بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمتیں دینے بارے وزیراعلیٰ سندھ کے بیان کا خیر مقدم

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:54

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی صاحب زادہ شبیر حسن انصاری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے سندھ میں بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شبیر انصاری نے کہاکہ مراد علی شاہ دلیر باپ کے بیٹے ہیں وہ جو کہیں گے وہ کرکے بھی دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ کے اس فیصلہ سے سندھ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں میں پایا جانے والا احساس محرومی ختم ہو گا اور سندھ سے بے روز گاری کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملازمتیں دیتے وقت سندھ حکومت صوبہ میں رائج کوٹہ سسٹم پر مکمل عمل کرے گی جس میں 60فیصد دیہی اور 40فیصد شہری نوجوانوں کا حصہ مقرر کیا گیا ہے انہوں نے واضح کیا کہ شہری سے مراد اردو بولنے والے نوجوان ہیں انہیں ماضی میں ملازمتیں نہیں دی گئیں جس سے احساسِ محرومی نے جنم لیا تھاامید ہے کہ اب اس کا منصفانہ بنیاد پر ازالہ کیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :