حیدرآباد میں یوم عاشور پر 4ہزار پولیس و رینجرز کے اہلکار تعینات تھی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:54

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) حیدرآباد میں یوم عاشور پر سخت حفاظتی انتظامات ٬ 4ہزار پولیس و رینجرز کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے ٬ ڈی آئی جی ٬ سیکٹر کماندر رینجرز اور ایس ایس پی کا دورہ ٬ حیدرآباد میں یوم عاشور کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے مرکزی ماتمی جلوس کی گزر گاہ پردکانوں کو مجسٹریٹ کی نگرانی میں عارضی طور پر سیل کردیا گیا تھا جبکہ اطراف کی گلیوں و راستوں پر خار دار تار اور قناتیں لگا کر بند کردیا گیا تھا جلوس کا داخلی و خارجی راستہ پر واک تھرو گیٹ لگائے تھے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے جلوس کی آمد سے قبل علاقہ کا معائنہ کیا ان کی کلیئر نس کے بعد جلوس نکالا گیا۔

(جاری ہے)

جلوس میں موبائل جیمرز بھی موجود تھے جبکہ سی سی ٹی کیمروں کے علاوہ پہلی مرتبہ ڈر$ن کیمرے بھی استعمال کئے گئے محرم الحرام کا مرکزی کنٹرول روم ایس ایس پی آفس میں بنایا گیا تھاا ور مانیٹرنگ کیمپ ڈی ایس پی سٹی کے دفتر میں بنایا گیا تھا یہاں ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین رند اور ایس ایس پی عرفان بلوچ نے بھی دورہ کیا اور وہ جلوس کو مانیٹر بھی کرتے رہے جبکہ سیکٹر کمانڈر رینجرز نے بھی جلوس کا دورہ کیا جلوس کے راستے پر اہم عمارتوں پر کمانڈوز تعینات کئے گئے تھے پولیس کی بکتر بند گاڑیاں اور موبائل بھی موجود تھیں اور فائربرگیڈ کی گاڑیاں بھی چوکس رہی ایدھی سمیت کئی این جی اوز کی ایمبولینسیں بھی اپنا کام کررہی تھیں مجموعی طور پر حیدرآباد میں4ہزارپولیس اہلکاروں و رینجرز کے جوانوں نے فرائض انجام دیئے جبکہ پاک فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا تھا جلوس میں رضا کاروں اور اسکا$ٹس نے بھی اپنی ذمہ داری ادا کی-