حیدر آباد میںیوم عاشور کے موقع پر موبائل فونز سروس معطل رہی ٬

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:54

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) یوم عاشور کے موقع پر حیدرآباد میں بھی ملک کے بعض شہروں کی طرح موبائل فونز سروس معطل رہی ٬ دوپہر12بجے سے رات7بجے تک موبائل کمپنیوں نے موبائل فونز سروس معطل رکھی تاہم پی ٹی سی ایل کی لینڈ لائن سروس اور انٹر نیٹ سروس بحال رہی ۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر حساس علاقوں میں پابندی پر عمل کرایا گیا تاہم بقیہ علاقوں میں سختی نہیں کی گئی تھی -

متعلقہ عنوان :