جنوبی پنجاب کے کاشتکارسبز مرچ کی کاشت رواں ماہ مکمل کر لیں٬محکمہ زراعت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:54

ملتان۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں سبز مرچ کی کاشت کیلئے اکتوبر کا مہینہ موزوں ہے٬سرخ مرچ کی کاشت کیلئے بہاولپور٬ رحیم یار خان٬ بہاولنگر٬ اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع ہیں جبکہ سبز مرچ کیلئے چنیوٹ٬ گوجرانوالہ٬ قصور اور شیخوپورہ موزوں علاقے ہیں٬ پنجاب کے وسطی علاقوںمیں مرچ کی نرسری کا بہترین وقت کاشت اکتوبر کے آخر سے نومبر کا پہلا ہفتہ ہے ٬ گولا پشاوری اور ٹاٹا پوری مرچ کی منظور شدہ اور زیادہ پیداوار دینے والی اقسام ہیں٬ کاشتکار بیج کے حصول کیلئے رکھے جانے والے پودوں کو شروع سے نشان لگائیں اور جو پودے آخر تک صحتمند رہیں اور پیداواری لحاظ سے بھی دوسرے پودوں سے بہتر ہوں ان کو آئندہ فصل کے بیج کیلئے استعمال کریں٬ بیج کیلئے پھل کو اچھی طرح سرخ ہونے کے بعد توڑیں اور پھل کو خشک کرنے کے بعد مناسب جگہ سٹور کریں٬ ایک سے سوا مرلہ نرسری ایک ایکڑ کیلئے کافی ہوتی ہے٬پنیری اگانے والی جگہ عام کھیت سے اونچی ہونی چاہیے تاکہ بارش کا فالتو پانی آسانی سے نکالا جاسکے٬ پنیری کاشت کرنے سے پہلے 20 سے 25 کلوگرام گوبر کی گلی سڑی کھاد فی مرلہ ڈال کر ایک پائو یوریا کا چھٹہ دے کرزمین میں اچھی طرح کسی سے ملا کر پانی لگائیں۔

(جاری ہے)

وتر آنے پر زمین کو اچھی طرح تیار کر کے چھوڑ دیں۔ جڑی بوٹیاں اگنے کے بعد دوبارہ گوڈی کریں او ر زمین کو ہموار کر لیں۔

متعلقہ عنوان :