خان پور میں یوم عاشور پر مکمل امن و امان رہا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:53

خان پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) خان پور میں یوم عاشور پر مکمل امن و امان رہا ٬تعزیے مقررہ روٹ سے گزرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب رواں دواں رہے اور اپنی منزل پر جا کر اختتام پذیر ہو گئے ٬اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے٬ڈی پی او رحیم یار خان ذیشان اصغر ٬ڈی ایس پی خان پور جمشید علی شاہ ٬اسسٹنٹ کمشنر خان پور احمد رضا سمیت 1122٬سول ڈیفنس اور بلدیہ کے اہلکار بڑی تعداد میں جلوس کے ہمراہ تھے ٬مرکزی تعزیہ جلوس آستانہ یار شاہ سے برآمد ہو ا جس کے ساتھ آستانہ ٹھٹھاراں ٬آستانہ لوہاراں اور آستانہ دتہ پولی کے تعزیے برآمد ہوئے ٬دربار حسین سے آنے والا جلوس چوک محلہ خواجگان میں اس جلوس میں شامل ہوا اس طرح یہ جلوس ریلوے پھاٹک خان پور پہنچا جہاں شام غریباں منعقد ہوئی ٬بعد ازاں یہ جلوس سٹی پارک پھاٹک پر اختتام پذیر ہو ا٬اس طرح پورا عمل نہایت خوش اسلوبی اور امن و امان سے انجام پایا۔

متعلقہ عنوان :