آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

ان تمام دہشتگردوں کوانسداددہشتگردی عدالت نےموت کی سزاسنائی،تمام دہشتگردمعصوم شہریوں اورخواتین پولیوورکرزکے قتل اورسکیورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:44

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اکتوبر2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے 10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے،انسداددہشتگردی عدالت نے ان دہشتگردوں کو موت کی سزاسنائی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج جن 10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی ہے۔ یہ تمام دہشتگردمعصوم شہریوں اور خواتین پولیوورکرزکے قتل اور فورسزپر حملوں میں ملوث تھے۔

ان دہشتگردوں‌میں ملزم محمدشاہد2 خواتین پولیوورکرز اور این جی اوزکے 11ارکان کے قتل میں ملوث‌تھا۔ سزاپانے والا ملزم عبید ٹی ٹی پی کا رہنما اور کئی لوگوں‌کے قتل میں ملوث تھا۔دہشتگردظفراقبال ایف سی اہلکاروں اول خان اور عظمت اللہ کے قتل جبکہ ملزم حسین پر کئی سکیورٹی اہلکاروں‌کے قتل کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ملزم حسین نے میجرمصطفی اور کیپٹن وسیم کے قتل کیا تھا۔

ملزم انورزیب کوسب انسپکٹرعمرغنی کا گلاکاٹنے کے جرم میں‌ سزائے موت سنائی گئی ہے۔سزائے موت پانیوالا شیرعالم ٹی ٹی پی کا سرگرم کارکن اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث‌ہے۔سزائے موت پانیوالے دہشتگردوں‌میں محمدشاہد، ظفراقبال، حسین، انورزیب، عبیدالرحمان، عطااللہ، مشتاق، اصغر، شمس القمراورشیرعالم شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ ان تمام دہشتگردوں‌کو انسداددہشتگردی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔یہ تمام دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل،فورسزپر حملوں میں ملوث تھے۔