بینوویلنٹ فنڈز آن لائن کرنے کا فیصلہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:43

سرگودھا۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)ملازمین کی سہولت کے لیے اور کرپشن کے خاتمہ کے لیے بینوویلنٹ فنڈز آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں فنڈز براہ راست ملازمین کے بینک میں بھجوائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او سرگودھا دانش افضال نے بینوویلنٹ فنڈز کی تقسیم کو آن لائن کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی او سی سرگودھا الطاف حسین انصاری نے کہا کہ فیصلہ سے اڑھائی ہزار ماہانہ امداد 3ہزار ایجوکیشن سکالر شپ ٬6 سو شادی گرانٹ اور 6 سے زائد دیگر مدات میں براہ راست فنڈز ملازمین کے اکاؤنٹ میں بھجوائے جائیں گے۔