دینی مدارس کے تحفظ کے لئے ہر قسم کی قربانی دی جائے گی

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:04

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اکتوبر - 2016ء) دینی مدارس کے تحفظ کے لئے ہر قسم کی قربانی دی جائے گی۔دین اسلام کے مضبوط قلعوں پر کوئی آنچھ نہیں آنے دیں گے۔بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو دینی مدارس پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار ہنگو کے ممتاز مذہبی و سماجی رہنماء قاری و حافظ عمران محمود کاکاخیل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور مدارس کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس نے ملک میں دین اسلام کی سر بلندی اور پائیدار امن و امان کے قیام میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مدارس کے دفاع اور تحفظ دینی فریضہ سمجھتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔قاری عمران کاکاخیل نے کہا کہ دینی مدارس میں امن آشتی کا درس دیاجاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی دفاع ،سا لمیت اور استحکام کو مقدم رکھا جائے گا۔اگر بھارت نے پاکستان پر ناپاک عزائم کے تحت جنگ مسلط کرنے کی کوئی بھی غلطی کی تو مدارس کے علماء اور طلباء کا لاکھوں کا لشکر پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہے گا۔

متعلقہ عنوان :