سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے لگائی جانے والی بائیومیٹرک ڈیوائس دو ماہ بعد ہی ناکارہ ہوگئیں

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:02

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اکتوبر - 2016ء ) سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے لگائی جانے والی بائیومیٹرک ڈیوائس دو ماہ بعد ہی ناکارہ ہوگئیں ،قومی خزانے کو کرڑوں کا نقصان انتہائی ناقص ،تھرڈکلاس مشینری استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوگیا تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کے ڈاکٹر ز پیرا میڈیکل اور دیگر سٹاف کی مقررہ وقت پر ہسپتالوں میں حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیومیٹرک سسٹم متعارف کروایا جس کے لئے دو ماہ قبل تمام بنیادی مرکزصحت دیہی مراکز صحت تحصیل کوارٹرز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں ڈیوائس نصب کر دی گئیں جس کے لئے پرائیویٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیاگیا جس نے تمام ہسپتالوں میں ڈیوائس نصب کر دیں جو کہ دو ماہ کے عرصے میں ہی ناکارہ ہو گئیں اب ملازمین پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر ڈیوائس خراب کی ہیں۔

(جاری ہے)

معلوم ہواہے کہ بائیومیٹرک ڈیوائس میں انتہائی ناقص مشینری استعمال کی گئی کرڑوں روپے تو خرچ کر دئیے گئے مگر حسب روایت معیار کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا ۔

متعلقہ عنوان :