پیرمحل اور گردونواح میں شہریوں کاقبرستانوں میں رش‘ اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی اوران پر پھول کی پتیاں بکھیرتے رہے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:02

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اکتوبر - 2016ء ) پیرمحل اور گردونواح میں شہریوں کاقبرستانوں میں رش‘ اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی اوران پر پھول کی پتیاں بکھیرتے رہے پیرمحل اور گردونواح کے مختلف قبرستانوں میں سارا دن اپنے عزیز اقرباء کی قبروں کی لپائی اوران پر پھول کی پتیاں بکھیرتے رہے قبرستان میں لوگوں نے بتایا کہ ہم اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی کرنے اور خود کام کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں اورہمیں ایک الگ سی خوشی کا احساس ہوتا ہے جو کہ مزدور سے کام کرانے میں سکون نہیں ملتا شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹائم کی کمی کے باعث ہمیں مزدوروں سے قبروں کی لپائی کرانی پڑتی ہے پیرمحل کے مرکزی قبرستان میں لوگوں نے بتایا یہاں پانی کا خاطر خواہ انتظام نہیں ہے یہاں کے قریبی لوگوں کا تعاون قابل تعریف ہے یہاں ہمیں گارہ کے لئے نہ تو مٹی خریدنی پڑتی ہے اور نہ ہی پانی قبرستان میں رش کے باعث ٹھیلہ فروشوں نے پھول کی پتیاں تین سو روپے کلو کے حساب سے فروخت کرتے رہے جب سارادن مردوخواتین بچے بوڑھے اپنے عزیز اقربا ء کی قبروں پر پھولوں کی پتیاں اور قرآن خوانی کرتے ہوئے نظر آئے جبکہ سارادن نذر ونیاز کے طورپر قبرستان میں آنے والے زائرین شیرینی چاول جوسز تقسیم کرتے رہے

متعلقہ عنوان :