یوم عاشور کے اختتام تک امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے ، خوشگوار فضاکے قیام ، اتحاد و یگانگت کے جذبہ کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے تحصیل انتظامیہ نے بھرپور کردار اداکیا

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:02

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اکتوبر - 2016ء ) یوم عاشور کے اختتام تک امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے ، خوشگوار فضاکے قیام ، اتحاد و یگانگت کے جذبہ کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے تحصیل انتظامیہ نے بھرپور کردار اداکیا جس کے لیے تحصیل انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے سماجی فلاحی حلقے تفصیل کے مطابق یوم عاشورپرتحصیل پیرمحل میں امن و امان کی صورتحال بہترین انتظامات کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمدنجیب ڈی ایس پی ہیڈکوآرٹر چوہدری ہارون محمود، ڈی ایس پی کمالیہ مہر سعید فاروق، ایس ایچ او میاں منیر احمد ،چوہدری منظرحفیظ تحصیلدار چوہدری خالد سردار، چوہدری سلطان احمد ، میاں طارق کوٹلی والے ،،چیف آفیسرطارق جاوید کمبوہ ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی اداروں کے انچارج اھلکاروں کو مبارک باد کے مستحق ہے جن کی شبانہ روز محنت سے یوم عاشور کے اختتام تک امن و امان کی صورتحال بہتر رہی ، خوشگوار فضاکے قیام ، اتحاد و یگانگت کے جذبہ کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے تحصیل انتظامیہ نے بھرپور کردار اداکیا

متعلقہ عنوان :