عراقی جیلوں میں 6 سعودی قیدی سزائے موت کے منتظر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) عراقی جیلوں میں اس وقت 6 سعودی قیدی سزائے موت کے منتظر ہیں ۔ جمعرات کو سعودی ذرائع ابلاغ نے شوریٰ کونسل ممبر صادقہ فضل کے حوالہ سے بتایا کہ سعودی عر ب کی وزارت خارجہ عراق میں قید سعودی شہریوں کے باے میں عراقی حکومت سے رابطے میں رہتی ہے اور سعودی قیدیوں کی رہائی کے لئے کوششیں بھی کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق عراقی جیلوں میں 61 قیدیوں میں سے کچھ قیدوں کو مقدمات کی سماعت کے بعد رہاکر دی گیا جبکہ کچھ کی سزائے قید پوری ہونے کے باوجود رہائی نہیں ہو سکی ۔فضل نے عرب نیوز کو بتایا کہ سعودی عرب اور عراق میں قیدیوں کے تبادلے کا کوئی رسمی معاہدہ نہیں ہے تاہم سعودی عرب عراق میں بے گناہ طور پر قید سعودی شہریوں کی رہائی کے لئے سفارتی ذرائع سے کوششیں کرتاہے ۔

متعلقہ عنوان :