12اکتوبر 1999ء کو جمہوری حکومت پر بزور طاقت شب خون مارکر پامال کرنے والے آمر حکمرانوں کا کڑا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:00

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اکتوبر - 2016ء ) 12اکتوبر 1999ء کو جمہوری حکومت پر بزور طاقت شب خون مارکر پامال کرنے والے آمر حکمرانوں کا کڑا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے عبدالشفیق میو ضلعی چیئرمین بیت المال نے ان خیالات کا اظہار یوم سیاہ کے موقع پرکارکنان سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا جمہوری حکومت کو ختم کرکے ملک میں قتل وغارت گری کا بازار گرم کرکے آمر حکمرانوں نے ملک کی دھرتی کو زخم خورہ بنادیا جس کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی قائد میاں نواز شریف نے ملک و قوم کی سلامتی بقاء اور فلاح و بہبود کے لئے ملک بدری قبول کرلی مگر ملکی مفادات پر سودے بازی نہ کی انہو ں نے کہا جمہوریت کی آزادی کا علم بلند کرنے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے وقت کے آمروں نے ہمیشہ حق کو دبانے کی کوشش کی مگر وہ تمام آمر تاریخ میں مٹ گئے مگر قربانیاں پیش کرنے والے رہتی دنیا تک تاریخ کے سنہری حروفوں سے زندہ ہے انہوں نے کہا سابقہ حکمرانوں نے بھی کرپشن لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کو ناکام ترین ریاست بنادیا تھا جس سے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا مہنگائی کے نیچے دبی ہوئی غریب عوام کو نکالنے کے لیے دن رات ایک کرتے ہوئے اپنے اقتدار کے دن حکومتوں کے اللوں تللوں میں خالی کیے گئے خزانے پر گردشی قرضوں کو اتارنے میں صرف ہوگئے جس کو مخالفین نے حکومت کی ناکامی سے تصور کرلیا اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے مسلم لیگ ن کی حکومت کو ملک میں جاری بحرانوں کا ذمہ دار ٹھہرانا شروع کردیا انہوں نے کہا ملک کے سترہ کروڑ عوام کو آمروں اور آمروں کی باقیات اور ان کے ذریعے ملک وقوم کو بحرانوں کا شکار کرنے والے ابن الوقت سیاستدانوں نے موجودہ بحرانوں میں دھکیل دیا تھا جس کو قائد میاں نوازشریف ، میاں شہباز شریف نے اپنی عقل فراست سے نہ صرف ملک کو تباہی سے بچالیا بلکہ آمر وں کی لوٹ مار کے نتیجہ میں گردشی قرضوں سے قوم کو نجات مل رہی ہے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر اور ملک ترقی کی طرف گامزن ہوا