2افراد نے خودکشی کر لی۔

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:00

کسووال چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اکتوبر - 2016ء)2افراد نے خودکشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاؤں 117بارہ ایل میں نمبردار کے ہاں 22سالہ ملازم غلام علی نے ڈیرہ پر موجود بڑ کے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

متوفی جڑانوالہ کا رہائشی تھا اور اس کی 3ماہ قبل نواحی گاؤں 101بارہ ایل میں شادی ہوئی تھی، پولیس تھانہ کسووال نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دی ہے۔علاوہ ازیں گزشتہ سے پیوستہ روز نواحی گاؤں 3چودہ ایل کے رہائشی 5بچوں کے باپ محمد رمضان جٹ اپنے ڈیرہ پر درخت سے رسی باندھ کر جھول گیا۔ متوفی نشے کا عادی بتایا گیا ہے۔