حضر ت بابا فرید مسعود گنج شکر تجلیات کا محور تھے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:00

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اکتوبر - 2016ء ) حضر ت بابا فرید مسعود گنج شکر تجلیات کا محور تھے ، حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکر نے تبلیغ کے زریعے اسلام کی اشاعت کی اورمختلف قبائل کے بھٹکے ہو ئے لو گو ں کو نہ صرف دائرہ اسلام میں داخل کیا بلکہ تمام عقائد کے افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی تعلیم و تربیت کی ، انہو ں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی خدمت نہیں ،تمام مسالک کے علما کر ام اپنے اپنے عقائد کا احترام کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی تو انائیاں صرف کریں ، یہ بات حضرت داتا گنج بخش علی ہیجویری کے سجادہ نشین میا ں حسیب وکی نے محرم الحرام و عرس حضرت بابا فریدمسعود گنج شکر کے چوتھے روز کی تقریبات کے سلسلہ میں بہشتی دروازہ سے گزرنے کی سعادت حا صل کرتے ہو ئے کیا ،اس موقع پر سجادہ نشین دربار عالیہ حضر ت بابا فرید مسعود گنج شکر دیو ان مودود مسعود چشتی ، ولی عہد دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی، چوہدری شہزاد فاروق ، چو ہدر ی علی گجر،ڈاکٹر عرفان ، ڈاکٹر قاضی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسیر سید سلمان حسین اورڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے سٹاف ممبران فلک شیر ، ظفر احمد ، محمد شہز اد خان ، احتشام اکبر ، محمد اقبال ، علی حمزہ بھی موجود تھے ، ولی عہد دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی نے دربار عالیہ پہنچنے پر حضرت داتا گنج بخش علی ہیجویری کے سجادہ نشین میاں حسیب وکی کا پر تپاک استقبال کیا اور انہیں درگاہ و عرس حضرت بابا فرید کے بارے میں کی تقریبات اور رسومات کے سلسلہ میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا ،سجادہ نشین دربار عالیہ حضر ت بابا فرید مسعود گنج شکر دیو ان مودود مسعود چشتی ، سجادہ نشین داتا دربار میا ں حسیب وکی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، میاں حسیب وکی نے زائرین کو بہشتی دروازہ سے گزرنے اور ان کودیگر سہولیات مہیا کرنے کے سلسلہ میں کیے گئے مثالی اقدامات پر سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی ، ڈی سی او پاکپتن عرفان احمد سندھو ، ڈی پی او ملک کامر ان یو سف اور ایڈمنسٹریٹراوقاف کی کو ششو ں کو سراہا ۔