ویزے کی میعاد ختم ہونے پر حاجی واپس چلے جائیں ورنہ سخت سزا ئیں دی جائیں گی ‘ سعودی محکمہ پاسپورٹ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:27

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے دوسرے ملکوں سے آنے والے تمام حاجیوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ویزے کی معیادختم ہونے سے پہلے سعودی عرب سے واپس چلے جائیں ورنہ انہیں سخت سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ کسی حاجی کو مکہ مکرمہ‘مدینہ منورہ اور جدہ سے باہر جانے اور مملکت کے کسی بھی حصے میں کوئی ملازمت یا کام کرنے کی اجازت نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ویزے کی میعاد سے زیادہ سعودی عرب میں قیام کرنے والے حاجیوں کو پچاس ہزار ریال تک جرمانہ ‘چھ ماہ قید اور ملک بدری کی سزاد ی جائے گی ۔ تمام سعودی شہریوں اور وہاں قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو بھی خبر دار کیا گیا ہے کہ ویزے کی میعاد سے زیادہ سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے والوں کو رہائش‘ٹرانسپورٹ ‘ملازمت یا اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی مدد کرنے والوں کو ایک لاکھ ریال تک جرمانہ اور چھ ماہ قید کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کی سزا بھی دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :