پاکستان اسٹاک ایکسچینج پاکستان معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے٬ امریکی قونصل جنرل

امریکی حکومت پاکستانی معیشت کی بحالی اور پاکستانی کاروباری طبقے کی ترقی کیلئے کوشاں ہے ٬مریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے کہاہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پاکستان معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ایمرجنگ مارکیٹس میں شمولیت خوش آئند ہے۔امریکی حکومت پاکستانی معیشت کی بحالی اور پاکستانی کاروباری طبقے کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔

نجی شعبہ میں پاکستانی اور امریکی عوام کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کامرکز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پرمیڈیا اور ٹریڈرزسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قونصل جنرل نے روایتی گھنٹی بجاکر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے کہاکہ امریکا پاکستان میں نجی شعبے کو فروغ دینے میں کوشاں ہے٬ اس سلسلے میں پاکستانی معیشت کی بحالی اورکاروباری طبقے کی ترقی کے لئے کوششیں جاری ہیں٬ دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات ہمیشہ سے مضبوط ہے٬ مستقبل میں بھی یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

پاکستان سے امریکا کوسب سے زیادہ برآمدات کی جاتیں ہیں٬ 2015 میں دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالررہا ہے۔ اس کے علاوہ سب سے زیادہ بیرونی براہ راست سرمایہ کاری بھی امریکا سے ہی آتی ہے۔امریکی قونصل جنرل نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو ایم ایس سی آئی اینڈیکس میں شمولیت پر مبارک باد بھی دی۔ واضح رہے کہ یہ امریکی قونصل جنرل کا پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا پہلا دورہ ہے۔

متعلقہ عنوان :