جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے سی پیک سے متعلق خیبرپختونخواسمبلی کے اجتماعی استعفوں کی حمایت کا اعلان کردیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے سی پیک سے متعلق خیبرپختونخواسمبلی کے اجتماعی استعفوں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

صوبے کے حقوق پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا المرکز اسلامی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان کا کہناتھا کہ پارٹی کے اجتماع سے پاک چائنہ اکنامک کوریڈور میں صوبے کو نظرانداز کرنے خلاف طاقت ور آواز اٹھائی جائیگی سی پیک سے متعلق خیبرپختونخواسمبلی کے اجتماعی استعفوں کی حمایت کرتے ہیں وقت آنے پر جماعت اسلامی کے ممبران سب سے پہلے پہل کرے گئے مشتاق احمد خان کا کہناتھا کہ اگر سی پیک میں صوبے کو اس کا حق نہ دیا گیا تو اٹک کو بندکرنے اور شٹر ڈاون ہڑتال سمیت مختلف آپشنز کھلے ہیں ۔

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہناتھا کہ مرکز صوبے کواس کے حقوق نہیں دے رہا جو صوبے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔