چین کا پاکستان پر ایک بار پھر بھر پور اعتمادپاکستان کے لئے کسی اعزازسے کم نہیں ہے ‘ خواجہ عمران نذیر

کسی کو ملکی سالمیت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی٬عمران خان ذپنی طور پر منتشر شخص ہے‘رکن اسمبلی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری ورکن اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ چین کا پاکستان پر ایک بار پھر بھر پور اعتمادپاکستان کے لئے کسی اعزازسے کم نہیں ہے٬ کسی کو ملکی سالمیت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی٬جنہیں سپریم کورٹ سمیت قومی اداروں پر یقین نہیں انہیں یہاں سیاست کرنے کا بھی کوئی حق نہیں٬عمران خان ذپنی طور پر منتشر شخص ہے سیاسی اور پارٹی امور چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے٬ 30اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی ملک دشمنی سے کم نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقے میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں٬ اور کشمیرکی آزادی تک ان پر ہونے والے بھارتی ظلم و ستم کو دنیا بھر میں اجاگر کرتے رہیںگے٬انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ گیم چینجر ہے یہ صرف پنجاب کا ہی نہیں بلکہ چاروں صوبوں اور پورے پاکستان کا منصوبہ ہے مخالفین اس بارے میں غلظ پراپیگنڈا کررہے ہیں ٬ توانائی کے حوالے سے جاری منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے نہ صرف لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا٬بلکہ بجلی بھی سستی ہو جائے گی٬اور خطے کی قسمت بدل جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مخالفین سے بھی کہا کہ وہ بھی پاکستان کے لئے جئیں اور پاکستان کی سیاست کریں غیروں کے ایجنڈے کی تکمیل میں اپنی حب الوطنی کو مشکوک نہ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :