سالٹ رینج نیشنل سفاری پارک کی فزیبلٹی دوبارہ تیا ر کرلی گئی‘خالد عیاض خان
منصوبہ 2016-17ء کے ترقیاتی بجٹ میں 350ملین کے ابتدائی تخمینہ کے ساتھ شامل کیا گیا ٬منصوبے کا غیر حتمی تخمینہ 4ارب 30کروڑ روپے لگایا گیا ہے ٬حکومت کی طرف سے عوامی تفریح کا یہ منصوبہ صوبے کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہوگا‘ڈی جی جنگلی حیات و پارکس پنجاب
جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ نیشنل سفاری پارک سالٹ رینج کی فزیبلٹی رپورٹ جون 2016ء میں مکمل کی گئی تھی مگر تفریح کیلئے آنیوالوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تحفظات کے باعث فزیبلٹی سٹڈی میں مزید مثبت اور تعمیری تبدیلیاںکی گئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد اسے ملک میں اب تک قائم کئے جانیوالے تمام تفریحی پارکس میں کلیدی حیثیت حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ موٹروے کلر کہار کے بالکل قریب ایک باقاعدہ سٹاپ اوور بنایا جائے گا جہا ں موٹروے پر سفرکرنے والے اور دیگر علاقوں کے عوام تفریح کی اس معیاری سہولت سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔انہوں نے کہا نیشنل سفاری پارک میں جانوروں کی مقامی اور بدیسی اقسام کے سفاری بنائے جائیں گے ۔خالد عیاض خان نے کہا کہ نیشنل سفاری پارک میں بچوں اور بڑوں کی دلچسپی کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے اورلوگوں میں جنگلی حیات کی اہمیت وافادیت بارے تحریک پیداکی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل سفاری پارک میں مقامی اقسام اڑیال ٬ چنکارہ ہرن سفاری جبکہ افر یقین ٬ اریبین اوریکس اورزیبرا سفاری بھی بنائے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کوحتمی شکل دیتے وقت اس کی تمام جزئیات پرتفصیلی غور کرکے اسے فول پروف بنایاجا رہا ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.