Live Updates

وزیر اعظم کے سب سے بڑے خیرخواہ عمران خان ہیں ٬ْ احتجاج کی کال دیتے ہیں ٬ْ کامیاب نہیں ہوتے ٬ْخورشید شاہ

تحریک انصاف کوعوامی تحریک سے لندن ملنے جانے کی کیا ضرورت تھی٬ کیا حکومت کیخلاف ملک میں کوئی پلان نہیں بن سکتاتھاحکومت پر دبائو بڑھا دیا ہے ٬ْ لگتا ہے اگلے ماہ تک حکومت وزیر خارجہ لے آئیگی ٬ْ اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کے سب سے بڑے خیرخواہ عمران خان ہیں ٬ْ پی ٹی آئی سربراہ احتجاج کی کال دیتے ہیں مگر کامیاب نہیں ہوتے ٬ْتحریک انصاف کوعوامی تحریک سے لندن ملنے جانے کی کیا ضرورت تھی٬ کیا حکومت کیخلاف ملک میں کوئی پلان نہیں بن سکتاتھاحکومت پر دبائو بڑھا دیا ہے ٬ْ لگتا ہے اگلے ماہ تک حکومت وزیر خارجہ لے آئیگی ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ آج کل جوبھی بات اندرہوتی ہے وہ باہر آجاتی ہے ٬ْ پہلے زمانوں میں 20٬20 سال تک اندر کی بات باہر نہیں نکلتی تھی ۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ اہم اجلاسوں کے اندر کی باتیں باہر آنا افسوس کی بات ہے٬ اس بات پر مذاکرات ہونے چاہئیں٬ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں اور کوئی بھی غیر جمہوری اقدام ملک کے لئے خطرناک ثابت ہوگا٬ پاکستان میں 40 سالوں تک پارلیمانی طرز پر حکومت نہیں رہی٬ 2014 میں بھی جب احتجاج کیا گیا تو سیاسی جماعتوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت پر دبائو بڑھایا ہے انہیں لگتا ہے کہ اگلے ماہ تک حکومت وزیرخارجہ لے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 18اکتوبر کو عوامی طاقت کا مظاہرہ نہیں کرے گی ٬ْ صرف کراچی میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گاایک سوال پر خورشید شاہ نے کہاکہ نواز شریف دن بدن مضبوط ہورہے ہیں٬ میں وزیراعظم نوازشریف کا عمران خان سے بڑا خیر خواہ کسی کو نہیں سمجھتا۔

عمران خان احتجاج کی کال دیتے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوتی۔ تحریک انصاف اپنے ویژن کے تحت احتجاج کررہی ہے۔ تحریک انصاف کوعوامی تحریک سے لندن ملنے جانے کی کیا ضرورت تھی٬ کیا حکومت کیخلاف ملک میں کوئی پلان نہیں بن سکتاتھا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی محکمے میں وزیر کی تعیناتی کیلئے پارلیمنٹ میں کوئی قرارداد نہیں لائی جاتی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات