عالمی یومِ خوراک 16اکتوبر کو منایاجائے گا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں 16اکتوبر کو عالمی یومِ خوراک منایاجائے گا۔ اس دن کے منا نے کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار میں اضافہ کرنا اور اس مقصد کے حصول کے لیے سرکاری٬ نجی٬ قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

خوش قسمتی سے پاکستان کا کاشتکار انتہائی محنتی٬ جفاکش اور حوصلہ مند ہے٬ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک زرخیز خطہء اراضی سے نوازا ہے۔

ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم اپنی آنے والی فصلوں خاص طور پر گندم کی بھرپور پیداوار حاصل کریں۔ اس طرح ہم نہ صرف اپنی غذائی ضروریات پوری کر سکیں گیعالمی منڈی میں قیمتوں کے عدم توازن کے اثرات کو بھی کم کر سکیں گے۔ اس دن کی مناسبت سے میڈیا خصوصی فیچر اور پروگرام پیش کئے جائیں گے ۔