سفید چھڑی کے تحفظ کا عالمی دن 15 اکتوبرکو منایا جا ئے گا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) بصارت سے محروم افراد کا عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی15 اکتوبر کو اس عزم کے ساتھ منایا جا ئے گا کہ یہ افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ انہیں نظر انداز کرنے کی بجائے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کر کے عام افراد کے شانہ بشانہ زندگی کی دوڑ میں شامل کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بصارت سے محروم افراد کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں جن میں سیمینار٬مذاکرے اور آگہی واکس شامل ہیں۔ نابینا افراد اس رنگ و بو کی دنیا کو نہیں دیکھ سکتے۔ مگر حقیقت میں وہ بصیرت کی دولت سے مالا مال ہیں ۔اقوام متحدہ نی1964 ء میں نابینا افراد کے حقوق کے تحفظ کا بل منظور کرتے ہوئے ہر سال 15 اکتوبر کو سفید چھڑی کے تحفظ کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا ۔ ملک بھر میں خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے گورنمنٹ اور این جی اوز کے تحت تقریبا 200 ادارے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔