شہید ملت لیاقت علی خان کی65 ویں برسی 16 اکتوبر کو منائی جائے گی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کی65 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ انہیں 16اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینارز٬ مذاکروں ٬ کانفرنسز ٬ مباحثوں اور دیگر تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس سے مختلف سیاسی ٬صحافتی ٬ عدالتی ٬مذہبی ٬ دینی ٬ عوامی ٬ سماجی تنظیموں کے قائدین خطاب کریں گے اور تحریک پاکستان سمیت ملک و قوم کیلئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

برسی کے موقع پر تمام مساجد میں قرآن خوانی بھی کی جائے گی اور نواب زادہ لیاقت علی خان سمیت دیگر شہدائے پاکستان کی ارواح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرام نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :