رکن سندھ اسمبلی شیرازوحیدکی درخواست ضمانت کی سماعت 20 اکتوبرتک ملتوی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی شیرازوحیدکی درخواست ضمانت کی سماعت 20 اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کے ایم پی اے شیرازوحیدکو اشتعال انگیز تقاریراورموادکی تشہیرکامعاملے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے مقدمہ کاحتمی چالان آئندہ سماعت پرپیش کرنیکاحکم دیا اور5 مفرور ملزمان کے ایک بارپھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ملزمان میں دانش سعید٬نعیم شمشاد٬اظہرعلی٬نبیل عرف گٴْڈو٬اوڈھ علی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :