شہر قائد اور سندھ کے دیگر شہروں میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) شہر قائد اور سندھ کے دیگر شہروں میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم ہوگئی٬ عوام اب موٹر سائیکل پر بلا روک ٹوک ڈبل سواری سفر کرسکتے ہیں۔قبل ازیں سندھ حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے مہینے میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 10 محرم تک ہونا تھا جس میں 12 سال سے کم عمر بچے٬ بزرگ ٬ صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے تھے۔واضح رہے کہ پہلے ماہ محرم کی نو اور دس تاریخ کو ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن گزشتہ شب کراچی میں تین مقامات پر موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کرکے دو افراد کو جاں بحق کرنے کے بعد آئی جی سندھ کی جناب سے فوری پر ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :